• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس یونیورسٹی میں 2 روزہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی وینچر سپارک

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 2 روزہ ایگریکلچر اینڈ فوڈ سکیورٹی وینچر سپارک کا آغاز ہو گیا، 55 سے زائد یونیورسٹیوں اور انڈسٹریز کی جانب سے150 سے زائدسٹالز پربزنس آئیڈیاز پر مقابلہ میں شامل ہوئے۔ مہمان خصوصی چوہدری ذوالفقار انجم نے کہا کہ موجودہ دور میں جدید کاروباری آئیڈیاز مستقبل میں پاکستان اور خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ یہ مقابلے ہماری یونیورسٹی کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہم اپنے طلباء میں کاروباری صلاحیت اور تخلیق کی صلاحیت کو فروغ دیتے ہیں ،چیئرمین گارڈ ایگریکلچر ریسرچ شہراد علی ملک،وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ،وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی خان اوراحسن باجوہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ملتان سے مزید