ملتان(سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں کیخلاف مقدمات کے اندراج کے بجائے تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم شروع کی جائے۔بچوں کا مستقبل خراب ہونے سے نئے معاشرتی مسائل جنم لیں گے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر تمام شہروں میں نو عمر بچوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس سے معاشرے میں بے چینی اور خوف و ہراس پھیل رہا ہے ۔ حکومت اس نازک صورتحال کا ادراک کرےاور بزنس مینوں کی مشاورت سے نئی پالیسیاں ترتیب دی جائیں قوم نونہالوں کا مستقبل خراب کرنے کی کسی بھی صورت متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔