ملتان (سٹاف رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی بات کرنا اب فیشن نہیں رہا بلکہ حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ اس خطرے کو نظر انداز کرنا خودکشی کے مترادف ہوگا۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لئے وسائل کا انتظام کرکے بھرپور کوشش کی جائے۔ کاروباری برادری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان 10ملکوں میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں پاکستان کی معیشت کو 2022 کے سیلابوں سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، 33ملین لوگ متاثر ہوئے جبکہ 1700سے زائد قیمتی جانیں بھی ارشوں کی نظر ہو چکی ہیں ۔