راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے تہرے قتل کیس میں نامزد دوبھائیوں کو عمر قید تیسرے ملزم کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تھانہ چونترہ میں پندرہ جولائی 2021 کو ابرار احمد کی درخواست پر درج کیس کے مطابق ملزم علی اکبر نے اپنے بھائی شیراز اور بیٹے سمیع الرحمن کے علاوہ سرفراز اور نعمان کے ساتھ مل کر کلاشنکوف اور کلہاڑیوں سے اس کے دو بھائیوں عمر اور محمد علی سمیت وقار کو قتل اور عثمان کو زخمی کردیا تھا ۔جرم ثابت ہونے پر عدالت نے علی اکبر اور اس کے بھائی شیراز کو عمر قید اور مقتولین کے ورثاء کو پانچ پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے علی اکبر کے بیٹے سمیع الرحمن کو اقدام قتل کے جرم سات برس قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک لاکھ روپے دامان ادا کرنے کا حکم دیا۔