کراچی (اسٹاف رپوٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے شہریوں کے بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے ٹاؤن اور یوسیز میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو مالی و انتظامی طور پر درپیش مشکلات اور آئندہ کے روڈ میپ اور منصوبہ بندی کے حوالے سے مختلف ٹاؤنز کے دورے شروع کردیے ہیں،حافظ نعیم الرحمنٰ نے مختلف حوالوں سے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور منتخب نمائندوں و جماعت اسلامی کے ذمہ داران پر زور دیا کہ جتنے بھی مالی و انتطامی اختیارات و وسائل دستیاب ہیں ان کے ساتھ بھرپور منصوبہ بندی سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں، حافظ نعیم الرحمنٰ نے دوروں میں منتخب نمائندوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور نواز لیگ پہلے بھی کھوٹے سکے ثابت ہوئے ہیں، ان پارٹیوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کیے ، کراچی کو تباہ وبرباد کیا،عوام اب ان کے دھوکے اور فریب میں نہیں آئیں گے اور ان کو مسترد کردیں گے۔