کراچی(افضل ندیم ڈوگر) کورنگی میں ایک نجی اسپتال میں ڈیلیوری کیلئے داخل ایک خاتون سے اس کا شوہر ایک دن کا بچہ چھین کر فرار ہو گیا، ضیاء کالونی کورنگی نمبر 1 کے رہائشی نعمان علی نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ اس کی چھوٹی بہن ستارہ کومل کے ہاں گزشتہ روز آپریشن کے ذریعے بیٹا پیدا ہوا، جمعرات کو اس کے بہنوئی زبیر، اس کی بہنیں اور والدہ بچہ دیکھنے کیلئے اسپتال آئے اور لڑائی جھگڑا کر کے بچہ لے کر فرار ہو گئے۔