اسلام آباد(رپورٹ ،رانامسعود حسین )سپریم کورٹ میں دائر کی گئی انسانی حقوق کی ایک درخواست کے ذریعے افغان مہاجرین کی صاف شفاف انداز میں انکے وطن واپسی کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لئے ایکʼʼ آزاد اور خود مختار کمیشن ʼʼتشکیل دینے اور افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے کا ملکی و عالمی قوانین اور آئین کے تناظر میں جائزہ لینے اور اس پر فوری طور پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی گئی ہے ،جمعرات کے روز لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز ،ڈی ایچ اے لاہور کے مختلف شعبوں کے6 سربراہان /اساتذہ کرام، پروفیسر عزیر جے کیانی ،پروفیسرصدف عزیز ،پروفیسرعلی رضا ،پروفیسرانگین مرزا ،پروفیسرمدیحہ طلعت اور پروفیسرعائشہ احمد نے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت سپریم کورٹ میں دائر کی ۔