• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پوش علاقے میں سفارتکار کی فیملی کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف

لاہور( این این آئی)لاہور کے پوش علاقے میں ایک سفارتکار کی فیملی کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

سفارت کارکی فیملی نے پولیس کو شکایت درج کروادی ، پولیس کو 2لڑکوں کی تلاش ۔

نجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک سفارتکار کی فیملی گزشتہ روز گلبرگ کے نجی پلازہ میں شاپنگ کیلئے گئی جہاں گاڑی میں سوار دو افراد نے انہیں ہراساں کیا تھانہ غالب مارکیٹ کے ایس ایچ او نے فیملی کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 پولیس اہلکارگلبرگ میں موجود تمام کیمروں کا جائزہ لیتے ہوئے گاڑی کی تلاش کر رہے ہیں ۔فیملی کی جانب سے ہراساں کرنے والے دونوں افراد کے حلیے اور گاڑی کی شناخت بتائی گئی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید