• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی، پی ٹی آئی، چیف جسٹس کو خط

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے مقدمات اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لکھے گئے خط میں مقدمات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف کو کسی بھی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، تحریک انصاف کو آزادانہ سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جارہی لہٰذا الیکشن کمیشن کوپابند کیا جائےکہ وہ پی ٹی آئی کوبرابری کی سطح پرمہم چلانے میں کردارادا کرے۔
اہم خبریں سے مزید