اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل نے ملاقات کی جس میں پاک ہالینڈ تعلقات، خطہ کی صورتحال، مسئلہ فلسطین اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ امیر جماعت نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لئے ہالینڈ سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرے،اسلاموفوبیا یورپ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں بچوں، خواتین اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو رکوائے۔ سراج الحق نے کہا کہ اسلاموفوبیا یورپ کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے جس سے مغربی حکومتوں کو نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے انتخابی منشور کے اہم نکات سے بھی ہالینڈ کی سفیر کو آگاہ کیا۔