• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کاڈیرہ غازیخان کادورہ ، شہداء کے اہل خانہ میں پلاٹس تقسیم

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا ۔ آئی جی پنجاب نے 2017 سے قبل کے 36 پولیس شہدا کے اہل خانہ میں رہائشی پلاٹس کے مالکانہ حقوق کے لیٹرز تقسیم کئے۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد عرفان شہید کے اہل خانہ کوایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ مظہر کالونی،کوٹ رادھا کشن قصور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ آئی جی نے ایم فل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پنجاب پولیس کی لیڈی افسر کو شاباش دیتے ہوئے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ پنجاب پولیس نے قتل کے 2اشتہار یوں محمد اویس نصیر اور محمد ارشد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا۔آئی نے پولیس کوشاباش دی ۔
لاہور سے مزید