لاہور(رب نواز خان) بورڈ آف ریونیو پنجاب کے آفس میں جعلی ایس ایم بی آر گھس گیا۔ سائلین کو بے وقوف بنا کر ان کے کام کروانے کے جھانسے دے رہا تھا۔ جعلی ایس ایم بی آر کوپکڑنے کے بعدقانونی کارروائی کی بجائے بورڈ ملازمین نے مفرور کروادیا گیا۔ اس بارے میں سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفق اللہ مشتاق نے کہا کہ جعلی ایس ایم بی آر کو ڈائریکٹر لیگل کے آفس بٹھا دیا تھا۔