لاہور(پ ر)لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائینسسز میں پہلے بیچ کے طلباء کے لیے تعارفی تقریب ہوئی ۔ یونیورسٹی نو پروگرامز کا اجراکر رہی ہے جن میں ڈاکٹر آف فارمیسی، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی، سات بی ایس پروگرامز (ریڈیولوجی اینڈ امیجنگ ٹیکنالوجی،اینستھزیاٹیکنالوجی، لیب ٹیکنالوجی، کلینیکل سائیکولوجی، بائیوٹیکنالوجی، فرانزک سائینسسنز،نیو ٹریشن سائینسسز)شامل ہیں۔