• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوہی بھیر تہرے قتل کے تین ملزموں کو سزائے موت ،ایک کو عمر قید

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے تھانہ لوہی بھیر میں درج تہرے قتل کیس میں تین مجرموں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ جمعرات کو فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مظہر حسین ، ایوب اور محمد حیدرکو سزائے موت جبکہ شریک مجرم نعمان کو عمر قیدکا فیصلہ سنایا۔ مجرموں کے خلاف فروری 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مظہر حسین نے دیگر کے ہمراہ جائیداد کے تنازع پر بیٹی ، داماد اور نواسی کو قتل کرکے لاشیں کھائی میں پھینک دی تھیں۔
اسلام آباد سے مزید