• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی ایکسرسائز کا انعقاد

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے زیر اہتمام اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ مشق میں ایندھن کی آگ بجھا کر ہوائی جہاز کے حادثے کی منظر کشی کی گئی۔ ہوائی جہاز سے مسافروں کو نکالنے اور بچاؤ کی کارروائیاں الگ سے کی گئیں۔ مشق کیلئے پی ائی اے نے بوئنگ Boing-777فراہم کیا تھا۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کاپٹر اور ہنر مند میڈیکل ٹیم فراہم کرکے مشق میں شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید