راولپنڈی( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) جڑواں شہروں میں زندگی بچانے والی ادویات اور عام ٹیسٹوں میں استعمال ہونے والا انجکشن ناپید ہو گیا جس کے بعد مارکیٹ میں یہ ادویات بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں۔ سی ٹی سکین اور دیگر ٹیسٹ کیلئے استعمال ہونے والا ایک انجکشن جس کی قیمت 300روپے کے قریب ہے بازار میں پانچ سے 6ہزار تک فروخت ہو رہا ہے۔ کیمسٹ حضرات کا کہنا ہے کہ سپلائی بند ہے ۔