• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل ، چوری کیس میں ٹک ٹاکر محمد نیاز عرف عالیان کو سزائے موت و جرمانہ

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے ٹک ٹاکر محمد نیاز عرف عالیان کو چوری اور قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنا دیا۔عدالت کاکہنا تھا کہ مجرم عالیان نے جائے وقوعہ کی خود نشاندہی کی ، عدالت نے مجرم عالیان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے اورچوری کے جرم میں 7سال قید ، تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ واضح رہے کہ مئی 2022 میں عالیان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں قتل ، چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس نے 28سالہ خرم اکبر سے گاڑی چھینی اور قتل کرکے فرار ہو گیا تھا۔
اسلام آباد سے مزید