• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ: رتو ڈیرو میں بڑے پیمانے پر ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں بڑے پیمانے پر ایچ آئی وی (ایڈز) پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، بروقت اقدامات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں اب بھی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر عمران اکبر کے مطابق مرض اب بھی تیزی سے پھیل رہا ہے، اب تک چار ہزار سے زائد افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہوچکے ہیں۔نجی اسپتال کے ڈاکٹر عمران اکبر نے بخار میں مبتلا بچوں کے صحتیاب نہ ہونے پر مختلف ٹیسٹ کروائے تو بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید