• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے سیکرٹری کابینہ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی،2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز کی نیلامی ہوگی۔ خط کے مطابق آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید