• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینٹل کالج کے وفد کی چیئرمین سی ایم آئی ٹی سے ملاقات

کوئٹہ(پ ر)چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم دوستین جمالدینی سے سابق پرنسپل ڈینٹل کالج کوئٹہ و پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈینٹل کالج کوئٹہ پروفیسر سید رئوف شاہ و موجودہ پرنسپل ڈینٹل کالج کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ مینگل بشمول ڈینٹل کالج فیکلٹی سربراہان پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر حماد بلوچ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد بلوچ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد بلوچ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طلحہٰ اسد ترین اور آر ایم او ڈینٹل کالج ڈاکٹر عبدالحفیظ سیال نے ملاقات کی، پرنسپل ڈینٹل کالج کوئٹہ پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ مینگل نے ڈینٹل کالج کی تعمیر کی سست روی و بلوچستان کے بی ڈی ایس طلبہ و طالبات کیلئے ڈینٹل کالج کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی اورحالیہ بجٹ میں ڈینٹل کالج کی رواں تعمیر کیلئے مختص رقم کی کٹوتی پر متعلقہ محکمے کو نظر ثانی کیلئے درخواست کی، دوستین جمالدینی نےاس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
کوئٹہ سے مزید