• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوزی لینڈ خواتین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز اتوارسے شروع ہورہی ہے۔ پہلا میچ ڈنیڈن میں یونیورسٹی آف اوٹاگو اوول میں کھیلا جائے گا۔دوسرا میچ بھی منگل کو اسی گراؤنڈ پر ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سرجان ڈیوس اوول کوئنز ٹاؤن میں 9 دسمبر کو ہوگا۔ تینوں میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونگے۔ اس دورے میں پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز کے خلاف بارہ سے اٹھارہ دسمبر کے دوران تین ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے دونوں ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے تمام آٹھ میچوں میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان کی دو لیفٹ آرم اسپنرز نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی رینکنگ میں بالترتیب پانچویں اور ساتویں نمبر پر ہیں اور یہ دونوں اس دورے میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔نشرہ سندھو کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے ایک میچ درکار ہے۔کپتان ندا ڈار آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈر کیٹگری میں پانچویں رینکنگ میں ہیں۔ندا ڈارنے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک زبردست ٹیم ہے۔