• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی جیتنے پر کراچی وائٹس کو انعام دینے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن نے کراچی وائٹس کو قائد اعظم ٹرافی جیتنے اور ون ڈے کپ میں رنر اپ آنے پر 20لاکھ روپے اور انڈر 19 ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ندیم عمر صدر نےکہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کھلاڑیوں اور ٹیم سپورٹ اسٹاف کو یہ انعامی رقم دی جائے گی اس سے قبل خالد نفیس چیئرمین ٹورنامنٹ کمیٹی نے کہا کہ ندیم عمر کی قیادت میں کراچی کی کرکٹ ترقی کی طرف گامزن ہے۔
اسپورٹس سے مزید