• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں لڑکی قتل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں لڑکی جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پونے تیرہ نمبر الحبیب بینکوئٹ کے قریب ہفتہ کی شب فائرنگ کے واقعہ میں لڑکی جاں بحق ہو گئی جس کی شناخت 18 سالہ فرح دختر عبدالسلام کے نام سے کی گئی۔متوفیہ کو سینے پر ایک گولی لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی،پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی اہلخانہ کے مطابق ہم لوگ گھر میں کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک سے فائرنگ کی آواز آئی۔متوفیہ چائے بنا رہی تھی اور کمرے کی طرف گئی اور ایک دم زمین پر گر گئی۔ اہلخانہ کے مطابق متوفیہ کو گھر کے اندر کچن میں گولی لگی ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکی گھر کے گیٹ پر کھڑی تھی جب اسے گولی لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پر اسرار ہے ،واقعہ کی تفتیش کے بعد ہی اصل صورتحال معلوم ہو سکے گی۔

ملک بھر سے سے مزید