• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین کو مائنس کرنیکی کوشش ناکام بنا دی گئی، تحریک انصاف

کوئٹہ (پ ر) تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائمقام چیئرمین بیرسٹر گوہر مضبوط اعصاب کے مالک اور چیئرمین عمران خان کے وفادار ہیں ،عمران خان نے انہیں نامزد کردیا، ملک کی تمام پارٹیوں پر واضح کردیا کہ تحریک انصاف کوئی موروثی جماعت نہیں، چیئرمین تو عمران خان ہی ہیں، پوری قوم انہیں دل سے چیئرمین تسلیم کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انٹرا الیکشن کا شوشہ چھوڑ کر چیئرمین پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی کوشش ہوئی مگر چیئرمین نے اپنی دانشمندی کی بدولت ایسی تمام سازشوںکو ناکام بنا دیا ،انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں عمران خان قوم کے دلوں میں بستے ہیں اور 8فروری کے الیکشن ثابت کر دیں گے کہ عوام کو صرف اور صرف عمران خان پر بھروسہ ہے اور وہ الیکشن میں انہیں دو تہائی نہیں بلکہ تین چوتھائی اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے تاکہ وہ پارٹی کی انتخابی مہم کو لیڈ کرسکیں۔ قوم عمران خان کے حق میں متفقہ طورپر فیصلہ دے چکی ہے۔
کوئٹہ سے مزید