کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرکوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر یوسف ہاشمی، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اینٹی انکروچمنٹ زون انچارج علی رضا درانی کی نگرانی میں ٹیم نے ایئرپورٹ روڈ پر غیر قانونی بکرامنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کر دیا انتظامیہ کے مطابق منڈی کے باعث ٹریفک اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھاانتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔