کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان پولیس میں تقرر و تبادلے. تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ایس ڈی پی او احمد وال محمد حنیف کو ژوب رینج ٗ ایس ڈی پی او ڈاک ضیاء الدین کو لورالائی رینج، انسپکٹر اے ٹی ایف ہیڈکوارٹر جہانزیب حبیب کو ایس ڈی پی او نوشکی، انسپکٹر لورالائی رینج محمد دائم کو ایس ڈی پی او احمد وال اور انسپکٹر پی سی آر سی پی او کوئٹہ غلام قادر رند کو ایس ڈی پی او ڈاک تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایس ڈی پی او نوشکی بہرام خان کو سی پی او کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔