کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) خضدار کی رہائشی شہر بانو نے کہاہے کہ اس کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اس کے خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائےیہ بات انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیانہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک بااثر قبائلی شخصیت کے نائب عبدالمالک نے ان کے گھر پر حملہ کرکے اس کے بیٹے گلاب کو گھر سے اٹھا کر گاڑی میں اپنے ساتھ لے جاکر منڈی ایرا میں پانچ گولیاں مار کر قتل کیا جبکہ اس سے قبل ایک بیٹے کے پاؤں میں گولی ماری گئی جس کے باعث وہ معذوری کی زندگی گزار رہا ہےانہوں نے کہاکہ با اثر لوگوں کے مظالم سے ان کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ملزمان گھر کے پانچ کمروں میں موجود سامان اٹھا کر لے گئے اور پھر قبضہ کیا اور ہمیں مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں خواتین پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم انہوں نے جان بچا کر ہمسایوں کے گھروں میں پناہ لیانہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ انہیں تحفظ فراہم کرکے ملوث ملزمان کوکٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔