• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں سے دولڑکیوں سمیت 5افرادکو اغواکرلیاگیا۔ تھانہ صادق آبادکو فیضان نے بتایاکہ اس کی 21 سالہ ہمشیرہ (س) کوسید مہر علی اپنی بہنوں کے ساتھ مل کر اغواء کر کے لے گیا۔تھانہ واہ کینٹ کو محمدایاز قیوم نے بتایا کہ میری بیوی کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کرلیا۔تھانہ گوجرخان کو ضیغم علی نے بتایا علی نقاش گھر سے اپنے کسی دوست کا سامان دینے اسکے گھر گیا جو تا حال واپس نہ آیا ۔تھانہ کلرسیداں کو وسیم اکرم نے بتایاکہ مسلح افراد عدنان کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔تھانہ شمس کالونی کوسراج الدین نے بتایاکہ میرا خالہ زاد بھائی ارمان اللہ عمر 21سال جو سلمان ،صفت اللہ اور عاطف وغیرہ سے 50لاکھ روپے وصول کرنے کے لئے گیاتھا واپس نہ آیا۔ مجھے قوی یقین ہے کہ اس کومذکورہ ملزموں نے اغواء کرلیا۔