• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کہتے ہیں ہم نے لاہور بنایا ان سے پوچھیں باقی ملک میں کیا بنایا؟ شرجیل میمن

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماشرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد صفر جمع صفر کے مترادف ہے، اس بار بھی پی پی مخالفین کو الیکشن میں شکست ہو گی، کراچی کو امن کا شہر بنانے کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتاہے، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن متنازع ہوگئے ہیں، شاید معاملہ عدالت میں جائے،ہمارا مسلم لیگ (ن) سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے، مسلم لیگ ن نے لاہور کو ہی پاکستان سمجھ رکھا ہے، ان کے رہنما جو کہتے ہیں کہ ہم نے لاہور بنایا ان سےپوچھیں باقی ملک میں کیا بنایا؟ ۔ بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کسی علاقے کی نہیں پاکستان کی جماعت ہے، پیپلز پارٹی عوام کی حمایت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور ایک سنگل لارجسٹ پارٹی بن کر 8فروری کو تاریخی فتح حاصل کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید