• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارنر کی آخری سیریز، امید ہے اچھا نہیں کھیلیں گے، شاہین آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کا کیرئیر شاندار ہے، وارنر کیلئے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے، پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کےپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، توقع ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔ اتوار کو کینبرا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سڈنی میں ہم نے اپنا وقت بچانے کیلئے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں 30 منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا اس لیے اپنا سامان کھلاڑیوں نے رکھا۔ صرف مدد کیلئے ایسا کیا اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں تھی ۔
اہم خبریں سے مزید