کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث2پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 19 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔اسٹیل ٹاؤن پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے تاجر مرزا احتشام بیگ کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ کو کہا انکا تعلق خفیہ ایجنسی سے ہے۔ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ سے 29لاکھ 50 روپے تاوان طلب کیا۔ گرفتار ملزمان نے مغوی کے اہلخانہ کو ملیر کینٹ کے قریب بلوا کر 19لالھ روپے وصول کئے اور مغوی کو رہا کیا۔ملزمان میں دو پولیس اہلکار ہیں جبکہ ایک پرائیویٹ شخص ہے۔گرفتار ملزم رفیق گارڈن ہیڈ کوارٹرز جبکہ دوسرا ملزم کلاکوٹ تھانے میں تعینات ہے، تیسرا ملزم انکا انفارمر ہے۔ہیڈ کانسٹیبل سرفراز جوکہ تھانہ گڈاپ میں تیعنات ہے اوراس کے دو ساتھی شاجہان اور شیراز کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک کار، اسلحہ اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔