پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہشتنگری کے علاقے جی ٹی روڈ پر حکیم، اسکے بیٹے اور داماد کے قتل کیس میں تفتیش نے نیارخ اختیار کرلیا، پولیس نے مبینہ بھتہ خوری کے پہلو پر بھی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے گولی کا ایک اور خول بھی برآمد کرلیا۔ مبینہ قاتل کی 23نومبر کو بھی نانک پورہ سکول کے قریب موجودگی ظاہر کی گئی ہے جس نے وہی حلیہ اپنا رکھا تھا جو ملزم نے وقوعہ کے روز اپنایا تھا۔ پولیس کو مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی مل گئی ہیں ۔