• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کا جلسہ‘ صوبے کی سیاست میں تبدیلی کا آغاز‘ یو1سف بادینی

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میرمحمد یوسف بادینی نے بیان میں پارٹی کے 56 ویں یوم تاسیس کے جلسے کی کامیابی پر قائدین‘ پارٹی جیالوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے کامیاب جلسے نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کو ہی اپنا مسیحا سمجھتے ہیں۔کوئٹہ کا جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع تھا جو صوبے میں سیاست میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہے ۔صوبےبھر سے آئے جیالوں اور عوام کی جلسہ میں بھرپور شرکت نے ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی ہی ان کی نجات دہندہ ہے۔ جن لوگوں کا خیال تھا کہ پیپلز پارٹی کی بلوچستان میں پوزیشن کمزور ہے ان کے لئے یوم تاسیس کا جلسہ پیغام ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے ۔جس نے ہر دو رمیں عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیشہ عوام پیپلزپارٹی کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر اپنی محبوب پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا ئیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید