• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کیا جائیگا‘ بی یو جے

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدرعرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور بلوچ نے مشترکہ بیان میں ایک قبائلی سردار کی جانب سے نوشکی کے صحافیوں کو دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اندرون بلوچستان کہ صحافیوں کو لاوارث نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ دھونس و دھمکیوں کے ذریعے صحافیوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں پیشہ ورانہ ادائیگیوں سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ صوبے کے تمام صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کرچکی ہے، ہم کسی بھی طاقت کو یہ حق نہیں دینگے کہ وہ صحافت سے وابستہ کسی شخص یا ادارے کو ہراساں یا پریشان کرے۔ انہوں نے نوشکی انتظامیہ اور صوبائی محکمہ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ نوشکی کے صحافیوں کو دی جانیوالی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید