کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم نے تین رہزنوں کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیریس کرائم انویسٹی گیشن نے پولیس تھانہ ہنہ کے بلائنڈ سنیچنگ کیسں کا سراغ لگاکر تین ملزمان عبدالطیف،عبداللہ اور نوید احمد ساکنان کچلاک کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز نقدی اسلحہ برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔