کوئٹہ (پ ر) کوئٹہ کے حلقہ پی بی 42، 43سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ معززین و اکابرین کا اجلاس سینئر صحافی رضا الرحمٰن کی صدارت میں ہوا جس میں چوہدری نعیم کریم، اسلم رند، الطاف گجر، سلیم عرف پپو، سرور بازئی، محمد سجاد، شیرازاحمد ، محمد ساحر اعوان ، عبدالحمید اعوان، شاہجہان گجر، عبدالسلام، راناسفیر، عبدالنبی، نادر حسین زمرد، ارباب عالم کاسی، یاسین گجر، صلاح الدین کبزئی، شیخ عامر، مدثر حسین، مہدی بٹ، اکرم پاشا، جاوید اعوان، داؤد بیگ، حنیف خوندئی، محمد فرخ، شوکت یوسفزئی، راج کمار، شبنم باجی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی اور کوئٹہ شہر کو مختلف ادوار میں نظر انداز کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بحث و مباحثہ کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر اور اسکے باسیوں کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئٹہ الیکشن الائنس کے نام سے اتحاد تشکیل دیا گیا جوآئندہ انتخابات کے حوالے سے کوئٹہ اور اسکے باسیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر امیدوار کے انتخاب کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ متذکرہ الائنس کا آئندہ اجلاس حنیف خوندئی کے ہاں منعقد ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائیگا۔