• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوسٹی گیشن برانچ کی بر وقت تکمیل پر آ ر پی او آ فس میں قرآن خوانی، نئے بلاک کی تعمیر کا سنگ بنیاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریجنل انوسٹی گیشن برانچ کی بر وقت تکمیل پر آ ر پی او آ فس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ جلیل عمران , ایس پی لیگل شعبان محمود ، اے ڈی آ ئی جی منصور عالم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبدالرحیم لانگ، پرسنل سٹاف آوں فیسر محمد یوسف بھٹی ۔ پرائیویٹ سیکرٹری محمد خالد نے شرکت کی ۔ آ ر پی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جس نے مجھے ملازمین کی ویلفئیر اور ان کے لئے بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے مامور کیا ہے، انہوں نے دفتری سٹاف کی دن رات محنت اور کاوشوں کو بھی سراہا۔بعد ازاں آ ر پی او نے ریجنل پولیس آفس میں مزید5 کمروں پر مشتمل نئے بلاک کی تعمیر کا بھی  سنگ بنیاد رکھا ۔
ملتان سے مزید