ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب کے صدر محمد اختر بٹ نے کہا ہے کہ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال کے 8 وارڈز نشتر ہسپتال ٹو میں منتقل کئے جارہے ہیں اس فیصلے سےمریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ۔ وارڈ شفٹ ہونے سے لوگوں کو شہر سے تقریباً 20 کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑے گا جبکہ غریب عوام تو اپنی سواری سے بھی محروم ہیں دوسرا یہ کہ نشتر ہسپتال 2 بنانے کا مقصد ہی فیل ہو جائے گا، نشتر ہسپتال ٹو میں الگ سٹاف اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ نشتر 2بنانے کا مقصد پورا ہو سکے ۔