• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند، غلنئی میں طویل لوڈشیڈنگ، سڑک تعمیر میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

پشاور(جنگ نیوز)قبائلی ضلع مہمند غلنئی میں پشاورباجوڑشاہراہ پربجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ،سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر اورچنگ چی رکشہ کا ڈرائیونگ لائسنس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نےپشاور باجوڑ شاہراہِ 3گھنٹے ہرقسم آمدورفت کیلئے بند رکھا۔شاہراہ بندش سے ہزاروں مسافرپھنس گئے۔طویل انتظار سے بوڑھے، بچے اور مریضوں کو شدیدمشکلات کاسامنا۔وقفے وقفے سے مظاہرین اورمسافروں میں تلخ کلامیاں،تین گھنٹے دھرنے کے بعد انتظامیہ کی موجودگی میں واپڈا نے مظاہرین کیساتھ تجدیدمعاہدہ کرکے ہر فیڈر پر تین گھنٹے بجلی سپلائی کاوعدہ کیا۔باقی دو مطالبات کیلئے متعلقہ محکموں سے بات چیت کیلئے کمیٹی تشکیل   دے دی گئی ۔
پشاور سے مزید