• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا معاشی و سماجی طور پر بااختیار ہونا معاشرتی ترقی کا ضامن ہے، گورنرکےپی

پشاور( جنگ نیوز، وقائع نگار) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ خواتین کا معاشی و سماجی طور پر بااختیار ہونا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے،خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک میں انسانی رویوں کو تبدیل کرنیکی ضرورت ہے،اسلام میں عورت کا بڑ ا مقام ہے،حضرت خدیجۃ الکبری ٰرضی اللہ عنہا پہلی خاتون تھیں جنہوں نے تجارت شروع کی،خواتین کو بھی چاہئے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار میں اپنے شوہر، والدین، بھائیوں کے ساتھ شراکت دار و مددگار بنیںایکسپومنعقد کرنے جا رہےہیں ،پاک و افغان خواتین کو کاروباری مواقع و سہولیات اسلامی اصولوں کے مطابق فراہم کی جائیں گی ،۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہید بینطیر وویمن بھٹو یونیورسٹی کے زیر انتظام سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے دو روزہ عالمی کانفرنس  کےافتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں وی سی شہید بینطیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرصفیہ احمد ،حاجی فضل الٰہی ،یواین ایچ سی آر کے ہیڈ کوفی اوہینیناڈومو، سی ای او سرحد رورل سپورٹ پروگرام مسعود الملک ، ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینیٹر سرتاج خان ،ڈاکٹرفرحانہ خورشید، حسین شہیدسہروردی، افغان کمشنریٹ کے نمائندہ فضل ربی اوردیگر نے شرکت کی علاوہ ازیں گورنرسے ، دارالعلوم سوات کے 12 رکنی وفد نے قاری فتحت اللہ کی سربر اہی میں مسیحی وفد ،کوہاٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے 12 رکنی وفد نے رشیدپراچہ، آل پاکستان ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے 15 رکنی وفد نے صدر نوید اسلم کی قیادت میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ فنکار ہمارا اثاثہ ہیں انکی فلاح وبہبود کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب نشترہال پشاور میں آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں جنرل سیکرٹر ی معروف اداکارہ شازمہ حلیم نے سپاسنامہ پیش کیا ۔ گورنر حاجی غلام علی نے اپنی طرف سے فاؤنڈیشن کیلئے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا وزیر خزانہ احمد رسول بنگش اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز علی بھی اس موقع پرخطا ب کیا ۔
پشاور سے مزید