• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی،ملازمین کااحتجاج،ہوائی فائرنگ

پشاور ( وقائع نگار )بلدیاتی ملازمین کوتنخواہوں کی عدم ادائیگی پرملازمین نے احتجاج کیا ،ہوائی فائرنگ بھی ہوئی ٹاؤن ون کے آفس میں یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین اور مزدور اتحاد آمنے سامنے ،فائرنگ سے حالات کشیدہ ہو گئے بلدیاتی ملازمین دو گروپ میں بٹ گئے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہ اور دیگر مسائل کے حوالے سے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین اور مزدور اتحاد ایک دوسرے کے سامنے آگئے یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین نے مزدور اتحاد کو میئر پشاور اور انتظامیہ کا ٹاؤٹ قرار دیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے یونین کے ساتھ مذاکرات کیے اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ انہوں نے سیکرٹری بلدیات کو اس مسئلے سے آگاہ کردیا ہےاور انہوں نے اس معاملے پر اجلاس طلب کرلیا ہے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یونین نے مئیر پشاور پر جو الزامات لگائے ہیں ان کے تحریری ثبوت یونین کے پاس موجود ہیں۔
پشاور سے مزید