• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ سے پہلا ون ڈے ویسٹ انڈیز کے نام، شائی ہوپ کی سنچری

انٹیگا(نیوز ایجنسیز) کپتان شائی ہوپ کی طوفانی سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 4وکٹ سے ہرا دیا۔ انٹیگا میں انگلینڈ نے 325 رنز بنائے۔ ہیری بروک 71، زیک کرولی 48، فلپ سالٹ 45 اور سیم کرن نے 38 اسکور کیے۔ ہوم سائیڈ نے ہدف 6 وکٹ پر حاصل کر لیا ، شائی ہوپ نے 83 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 109 رنز بنائے ، ایلک ایتھنیز نے 66 اور روماریو نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شائی ہوپ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔