• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظاہر نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی متفرق درخواست میں رجسٹرار نوٹس کے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار کو یہ اختیار نہیں کہ پوچھے کہ مقدمہ کی پیروی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ اپنے جواب میں جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ رجسٹرار کے نوٹس کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید