• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر اینڈ اوور انوائسنگ روکنے کیلئے 4 ممالک سے ڈیٹا ایکسچینج کا فیصلہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)حکومت نے انڈر انوائسنگ اور اوور انوائسنگ روکنے کے لئے ایف بی آر کو نئے اہداف دے دیئے، نگراں حکومت نے پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایف بی آر نے الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج کیلئے مفاہمتی یادداشت کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے، حکومت کی کوشش ہے کہ مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔
اہم خبریں سے مزید