• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر، ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ، علامہ جواد حیدر زیدی زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر جعفر طیار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے علامہ سید جواد حیدر زیدی زخمی ہوگئے، جنھیں جناح اسپتال منتقل کیاگیا، آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار نے واردات میں علامہ کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی آئی جی ایسٹ کوملزمان کو فوری گرفتار کر نے ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی تھانے کی حدودملیر جعفر طیارامامیہ امام بارگاہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے علامہ سید جواد حیدر زیدی زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز سمیت ریسکیو اداروں کی ایمبولینسیں جعفر طیار پہنچ گئیں، زخمی علامہ سید جواد حیدر زیدی کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پولیس نے ان کابیان قلمبند کر لیا، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر جواد حیدر کو ٹانگ پر گولی ماری جس سے وہ زخمی ہوگئے، مسلح ملزمان موبائل فون، نقدی سمیت دیگراشیاءچھین کر فرار ہوگئے، فائرنگ میں نائن ایم ایم ہتھیار کا استعمال ہوا ہے ،پولیس نے جائے وقوعہ سے خول برآمد کرلیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید