• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے انتخابات ملکی سیاست کا رُخ موڑ دیں گے‘ جماعت اسلامی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر اور ضلعی انتخابی کمیٹی کے صدر سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات ملکی سیاست کا رخ موڑ دینگے۔ جماعت اسلامی ہی عوام کا بہترین آپشن ہے۔ وہ گزشتہ روز پی پی 18زون کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر عبوری امیر اسد شیخ نے حلف اٹھا کر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اجلاس میں ملک عمران ہارون‘ قاضی محمد جمیل‘ ضیاء اللہ چوہان‘ یاسر قریشی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر مشاورت سے دس رکنی انتظامی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید