اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)اسلام آباد کیپٹل پولیس انسداد دہشتگردی محکمہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب زیرِ تعمیر عمارت میں تربیتی مشق میں ہنگامی صورتحال میں دہشتگرد عناصر سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ تربیتی مشق کا بنیادی مقصد سی ٹی ڈی کی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے حالات پر قابو پانا تھا۔