کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی وزیراعظم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلین پرائم منسٹر الیون نے شرکت کی۔ منگل کوآسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں تقریب میں دونوں ٹیموں کوبھی مدعو کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پرائم منسٹر الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان میچ اچھا ہوگا ۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی اچھی رہے گی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پرائم منسٹر الیون سخت حریف ہے، پاکستان ٹیم نہ صرف اس میچ بلکہ ٹیسٹ سیریز کیلئےبھی تیار اور پرجوش ہے۔