• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی مٹی کا عالمی دن منایاگیا

پشاور(جنگ نیوز)زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ سوئل اینڈ انوائرمینٹل سائنسز نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سوئل اینڈ کنزرویشن خیبر پختونخوا کی تعاؤن سے "Soil and Water a Source of Life" کے عنوان سے یونیورسٹی میں مٹی کا عالمی دن منایا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہم آج مٹی کا عالمی دن منارہے ہیں، اس دن کو بڑی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ فوڈ سیکورٹی کی ضمانت دیتی ہے، انسانی ضروریات مٹی سے ہیں، خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے فوڈ سیکورٹی پالیسی بنائی۔
پشاور سے مزید