• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی مردم شماری کی روشنی میں ازسر نو حلقہ بندیاں کی جاتیں، قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما، ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی کی حلقہ بندیوں پر نظرثانی کے بجائے ضلع کیماڑی میں ایک مخصوص جماعت کے بنائے جانے والے حلقوں کی توثیق کرکے جانبداری کی انوکھی مثال قائم کردی ہے ،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ نئی مردم شماری کی روشنی میں ازسر نو حلقہ بندیاں کی جاتیں، گزشتہ سال سابق حکمران جماعت کی جانب سے کراچی کے حلقوں میں اکھاڑ پچھاڑ کا نوٹس لیکر الیکشن کمیشن کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نئی حلقہ بندیوں پر نظر ثانی کی جانی چاہئے تھی ، جمعیت علماء اسلام ضلع کیماڑی کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے کراچی بھر خصوصا ضلع کیماڑی پر ایک مخصوص جماعت کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے یوسیز، پی ایسز اور قومی اسمبلی کے حلقوں کا 2015 کے بلدیاتی اور 2018 کے عام انتخابات کے بعد حلیہ ہی بگاڑ دیا تھا جسکی تائید الیکشن کمیشن کے 27 ستمبر اور 30 نومبر کو نئی حلقہ بندیوں کے اعلان سے ہورہی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر پی پی مخالف جماعتوں نے اجتماعیت کو چھوڑ کر تنہا پرواز اختیار کی تو نتیجہ صفر ہوگا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید